تربت: فورسز قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

703

کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کو قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تربت سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فورسز قافلے پر حملہ کیا۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں، حملے کے بعد فورسز کے فائرنگ کے نتیجے میں شعیب ولد دین محمد ساکن دشت اپسی گز زخمی ہوگیا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم تربت شہر بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب ایک روز قبل قلات شہر کے قریب اسکلکو کے علاقے میں بلوچ لبریشن آرمی نے ایک شدید نوعیت کے حملے میں پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ سمیت حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں نے فورسز کے کیمپ پر قبضے کے بعد اسلحہ و گولہ بارود اپنی تحویل میں لیکر کیمپ کو نذرآتش کردیا۔