تربت: سی پیک ایم ایٹ شاہراہ پر مزاکرات کے بعد دھرنا ختم، انتظامیہ نے طالب علم کی بازیابی کے لیے تین دن مانگ لی

100

طالب علم فاروق سخی داد کی بازیابی کے لیے اے ڈی سی کیچ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد تین دن کی مہلت دے کر مظاہرین نے دھرنا ختم اور ٹریفک کھول دیا۔

گذشتہ تین دنوں سے تجابان کے مقام پر فاروق سخی داد کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کیا تھا۔

آج اے ڈی سی کیچ خلیل مراد کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے وفد نے دھرنا گاہ جاکر مظاہرین سے ملاقات کی اور ان سے تین دنوں میں لاپتہ طالب علم بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں اسسٹنٹ کمشنر تربت حسیب شجاع، تحصیلدار تربت شیرجان دشتی اور رسالدار میجر عبدالسلام بھی شامل تھے۔