تربت: جبری لاپتہ طالب علم فاروق سخی داد بازیاب

163

کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے تجابان کیچ کے رہائشی طالب علم فاروق سخی دار بازیاب ہوگئے۔

فاروق سخی داد گذشتہ ہفتوں کوئٹہ اے ون سٹی سے ان کے دیگر ساتھیوں کیساتھ پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا تھا بعدازاں انکے دیگر ساتھی بازیاب ہوگئے لیکن فاروق کو آج رہا کردیا گیا۔

انکے خاندان نے گزشتہ دنوں ڈی سی آفس تربت کے سامنے بلیدہ زامران کے لاپتہ افراد کے لواحقین کیساتھ دھرنے میں بھی شمولیت کی تھیبعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا تھا،لیکن معینہ مدت پورا ہونے اور فاروق کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین نے تجابان کے مقام پر سی پیک روڈ پر دھرنا دیا تھا جہاں گزشتہ روز انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد راستہ کھو دیاگیا تھا۔ جبکہ نوجوان کی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

آج فاروق بلوچ کو رہا کردیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ و دیگر ادارے دیگر لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کریں گے۔