تربت اور گوادر سے دو افراد حراست بعد لاپتہ

174

بلوچستان کے ضلع کیچ سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے مزید ایک شخص کی شناخت ہوگئی۔ جبکہ گوادر سے بھی پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

کیچ سے لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت زبیر ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب تربت کے علاقے شاہی تمپ سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر تین افراد کو حراست میں لیا تھا۔ جن میں سے دو کی شناخت علی احمد ولد ظریف اور آصف ولد قاسم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب گوادر سے اطلاعات ہیں پاکستانی فوج نے بارہ جون کو ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ جسکی شناخت چنگیز بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔