بی ایل اے نے شعبان کارروائی کی ویڈیو جاری کردی

2617

بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ دنوں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب پکنک پوائنٹ شعبان میں ہونے والے کارووائی کی ویڈیو جاری کردی۔

تین منٹ آٹھ سکینڈ پر مشتمل ویڈیو میں بڑی تعداد میں بی ایل اے کے سرمچار دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں سرمچاروں کو بڑی تعداد میں عوام سے بات کرتے اور ان کے این آئی سی چیک کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کا اختتام بجلی کے کمبے پر بلوچستان کے جھنڈے کو لہرانے سے ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ بی ایل اے نے رواں ماہ بیس جون کو کوئٹہ میں ایک کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فتح اسکواڈ نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کوئٹہ کے علاقے شعبان سے دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ یہ کارروائی بی ایل اے کے خصوصی دستے فتح اسکواڈ نے خفیہ اطلاعات پر کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون سے متصل شعبان کے علاقے میں کامیابی کے ساتھ سرانجام دی۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے انٹیلی جنس ونگ نے اطلاعات فراہم کی تھیں کہ شعبان کے علاقے میں چند مشتبہ افراد مشکوک نقل و حرکت کررہے ہیں، جس پر بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے مذکورہ علاقے میں فوری کاروائی کرتے ہوئے دس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب بی ایل اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں سے تین کو کل رہا کردیا گیا تھا، تاہم دیگر تاحال بی ایل اے کے تحویل میں ہیں۔