بہادر بشیر کی جبری گمشدگی کیخلاف پسنی کوسٹل ہائی وے پر دھرنا

137

لاپتہ شخص کی بازیابی کے لیے پسنی زیرو پوائنٹ پر کوسٹل ہائی وے کو لواحقین نے احتجاجاً بند کردیا۔

پسنی سے جبری لاپتہ کیے گئے بہادر بشیر کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے پیر کی صبح زیرو پوائنٹ پر پسنی میں کوسٹل ہائی وے کو بلاک کرکے دھرنا دے رکھا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق نوجوان بہادر بشیر کو. سیکیورٹی فورسز نے کل حراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا ہے۔ ان کے مطابق نوجوان بہادر بشیر کی باحفاظت بازیابی تک کوسٹل ہائی وے پر دھرنا جاری رہے گا۔

کراچی یونیورسٹی کے طالب علم کو بہادر بشیر کو پاکستانی فورسز نے گذشتہ روز حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

مذکورہ نوجوان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے آبائی علاقے پسنی میں عید کی چھٹیاں منانے کیلئے آیا تھا۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دو ہفتوں سے ضلعی ہیڈکوارٹر تربت میں ڈپٹی کمشنر کی دفتر کے مرکزی گیٹ پر دھرنا جاری ہے۔