بلیدہ: فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی پر حملہ

274

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلیدہ کے علاقے سمسوری کوْر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی پوسٹ کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو روک کر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کردیئے۔

مسلح افراد نے سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کو بعدازاں چھوڑ دیا۔

بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب سے پاکستانی فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑیوں کو ماضی میں حملوں میں نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان فورسز نقصانات اٹھانے کے بعد اب عام لوگوں کی گاڑیوں کو اپنے لیے راشن لانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

خیال رہے مذکورہ تنظیموں کی جانب سے گاڑی ڈرائیوروں کو تنبیہہ کیا جاچکا ہے کہ فورسز کیلئے راشن لیجانے پر ان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔