بلیدہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاج جاری

85

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ گلی سے دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف عوام نے پاکستانی فورسز کے خلاف ان کے کیمپ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر دونوں بھائیوں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلی بلیدہ سی تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا نوراللہ بلوچ کے دو بیٹوں شاہ جہان اور صادق کو اتوار کی صبح فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔

لواحقین کے مطابق آج صبح دونوں لڑکے اپنے گھر گلی بلیدہ میں صبح چائے پی رہے تھے کہ گھر پر فورسز نے دھاوا بول کر انہیں گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

جس کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں نے صبح سے لیکر اب تک ایف سی کیمپ گلی بلیدہ کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے اور ان دونوں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں۔