بلیدہ اور بالگتر میں پاکستانی فوج کا آپریشن، دو بھائی حراست بعد لاپتہ

218

بلیدہ اور بالگتر میں پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے بلیدہ کے علاقے گلی میں آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہ جہاں ولد ملا نور اللہ اور صادق ولد ملا نور اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاپتہ ہونےوالے دونوں بھائیوں کی والدہ کا کہنا ہے دونوں بھائی آج صبح چائے پی رہے تھے کہ فورسز نے گھر پر دھاوا بول کر دونوں بھائیوں کو حراست میں لیا ہے۔

دونوں بھائیوں کے جبری گمشدگی کے خلاف اہل علاقہ نے ایف سی کیمپ کے سامنے دھرنا دی ہوئی ہے۔ جبکہ فورسز کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب سے بالگتر سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز کا سہاکی اور گردنواح میں آپریشن اور گھر گھر تلاشی جاری ہے۔ جبکہ کئی مقامات سے لوگوں پر فورسز کی جانب سے تشدد کے اطلاعات بھی موصول ہوئے ہیں۔