بلیدہ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

302

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران میں جاپشان اور تنک کے درمیانی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو گھات لگاکر نشانہ بنایا، سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 2 جون 2024 کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَرو کنڈ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے ایک چوکی میں موجود اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔