بلوچستان ٹریفک حادثات میں چار افراد جانبحق، 3 زخمی

132
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر چار افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ ان حادثات میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل لیاری حسن ہوٹل کے قریب پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے-

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے-

دوسری جانب گذشتہ دنوں اوتھل ونگوئی کے علاقے دبئی مسجد کے قریب ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ کی پولیس موبائل گاڑی حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ایک اور پولس اہلکار محمد علی رونجھو جو ٹراما سینٹر کراچی میں زیر علاج تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس موبائل حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب حادثے میں حب کے رہائشی تین نوجوان حادثے میں جان کی بازی ہارگئے ہیں-

واقعہ میں جانبحق نوجوانوں کی شناخت عبد الجبار لا نگو، عبدالستار لانگو، منو راحمد لانگو، سر اج احمدلانگو کے ناموں سے ہوئی ہے-