بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار، بجلی غائب

186

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی کے بعد گرم ترین علاقے نوکنڈی اور تربت رہیں جہاں درجہ حرارت 45 اور 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور قلات میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی اور گوادر میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید گرمی میں لوڈشینڈگ سے لوگ پریشانی کے شکار ہیں۔