بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 6 ہوگئی

75

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں سال کے دوران بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں پولیو کا نیا کیس ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے سامنے آیا ہے جہاں 24 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی قلعہ عبداللہ میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد رواں سال کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع قلعہ عبداللہ کے علاوہ پولیو کے دیگر 3 کیسز کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی اور چمن سے رپورٹ ہوئے۔ضلع قلعہ عبداللہ سے تازہ رپورٹ ہونے والے کیس میں ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی تھی یا نہیں۔