بلوچستان: مختلف واقعات میں چار افراد جانبحق

63
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات و دیگر واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے قریب باراتیوں کے گاڑی مزدہ گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں امیرحمزہ اور نواب نامی شخص جان کی بازی ہارگئے-

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جانبحق افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے نوکنڈی جارہے تھے، لاشیں مزید کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب ہرنائی سٹی ایریا شمشان گھاٹ کے قریب ڈاکوؤں نے موبائل چھیننے کے دؤران مزاحمت پر فائرنگ کرکے محمد عمران نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے-

واقعہ میں جانبحق محمدعمران کے اہلخانہ اور اہل علاقہ نے لاش پولیس تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محمدعمران کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

دریں اثناء دکی کے علاقے کر کلی دکی میں سات سالہ بچہ سیف الرحمان تالاب میں ڈوب کر جانبحق، انتظامیہ نے لاش نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے-