بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک

188
فائل فوٹو

ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور بارکھان میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تمپ کے علاقے کونشقلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ملک آباد تمپ کے رہائشی سلطان ولد محمد امین کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

نیشنل پارٹی کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص نیشنل پارٹی کا رکن کا تھا، تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع بارکھان میں فائرنگ خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بارکھان کے نواحی علاقے میں کاروکاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے علی بخش ولد طوطا مری سکنہ کوہلو اور مسماة(ز) ولد کنری زوجہ رحمت خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔