بلوچستان: فائرنگ و روڈ حادثات میں لیویز اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک

183
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات اور فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان قریب مسافر ویگن اور مزدہ گاڑی کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جانبحق، متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں-

واقعہ کے بعد انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا ہے-

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہڑنبو کے مقام پر عبدالوہاب نامی شخص موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہو گئے جنھیں زخمی حالت میں خضدار سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

تاہم وہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے چل بسے ہیں-

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع زیارت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گل زمان نامی لیویز اہلکار کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مزید کاروائی انتظامیہ کررہی ہے-