بلوچستان: فائرنگ و دیگر واقعات میں پانچ افراد جانبحق

66
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر پانج افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے مضافاتی علاقہ پلی ماس میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے رسول بخش ولد الہی بخش نامی شخص جانبحق ہوگیا-

مقامی انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب حب میں ندی میں نہاتے ہوئے کراچی کے رہائشی 42 سالہ محمد ولد اسماعیل اور انکے 12سالہ بیٹی طعیبہ ندی میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں کو نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے-

دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے خیزی چوک پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سراج نامی نوجوان جانبحق ہوگیا، جبکہ ڈاکؤ موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے ہیں-

مزید برآں تربت آبسر کے علاقے کہدہ یوسف محلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تجابان کا رہائشی جمال ولد نور محمد جانبحق ہوگیا۔