بلوچستان: فائرنگ و دیگر واقعات میں دو افراد جانبحق، 7 زخمی

122
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد جانبحق جبکہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں کول مائن میں مٹی کا تودہ گرنے سے باچا حسین ولد بحر نامی دب کر جانبحق ہوگیا-

کانکنوں نے لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو آبائی علاقے خیبرپختونخواہ بھیج دیا گیا ہے-

دوسری جانب ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں دو خواتین اور بچوں سمیت چھ مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے گئے۔

زخمیوں میں عثمان غنی ولد رفیق نصر اللہ ولد بختیار خان ،محمد بحش ولد ملک تاج محمد ،مصباح زوجہ آصف علی ،روہی زوجہ جہانزیب اور بچی نواح ولد جہانزیب شامل ہیں۔

مزید دشت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ واقعہ میں ایک اور شخص شدید ہوگیا ہے، واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے-