بلوچستان حادثات و واقعات میں دو افراد جانبحق، 14 افراد زخمی

73
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر 2 افراد جانبحق، 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے قریب مرکزی شاہراہ پر عبداللہ ہوٹل کے مقام پر موٹرسائیکل کار اور ٹرک میں تصادم کے نتجے میں ایک شخص جانبحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایدھی اہلکاروں نے زخمیوں اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

جانبحق شخص کی شناخت کریم داد کے نام سے ہوئی جو عارضی طور پر اوتھل میں رہائش پذیر بتایا جارہا ہے جبکہ کارحب سے اوتھل کی جانب آرہی تھی۔

اسی طرح خضدار کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب شاہراہ پر وڈھ کے قریب پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس میں موجود 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

دریں اثناء کوئٹہ زرغون آباد دو گروپوں میں رشتے کے تنازعہ میں تصادم کے دؤران چاقو کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا-

واقعہ میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر اشرف کے نام سے ہوئی ہے-