بلوچستان: حادثات و دیگر واقعات میں چار افراد جانبحق، 8 زخمی

67
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور تین پر خاتون سمیت چار افراد جانبحق، 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کیشنگی کے قریب تیز رفتار کار کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار سوار ایک خاتون موقع پر جانبحق جبکہ دو بچیوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایک شدید زخمی خاتوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا، دیگر زخمیوں کو گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی  ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے سوراب گدر رودینی ایریا میں کوئٹہ سے تربت جانے والی مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سوار خاتون اور مرد کو کچل دیا واقعہ میں دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ادھر چمن جنگل پیرعلیزئی میں دو گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے دوران دو بھائی طاہر ولد غلام محمد قاہر ولد غلام محمد قوم توخی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید چمن ہی کے علاقے رحمن کہول روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے رکشے میں سوار 50 سالہ معمر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علا قے کلی خلی ڈیم سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔