بلوچستان: ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

209

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت میران سوالی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے پانچ روز قبل ساحلی شہر گوادر سے حراست لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ تاہم بعدازاں سی ٹی ڈی کے ذریعے کل انہیں منظر عام پر لایا گیا ہے۔

حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ نوانو سے حراست بعد لاپتہ ہونے والا شہزاد عبید ایک ماہ بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ شہزاد عبید کو اس کے کزن داود عبدالوہاب کے ہمراہ 2 مئی 2022 کو فورسز نے حراست میں لیا تھا داود عبدالوہاب کو ایک ہفتہ قبل بازیاب ہوا تھا اور شہزاد عبید آج بازیاب ہوا ہے۔