بلوچستان: ایک دن میں 4 افراد کی لاشیں برآمد

312

ہفتے کے روز بلوچستان کے علاقوں گوادر، تمپ، بیلہ اور ڈھاڈر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

گذشتہ روز سول اسپتال گوادر میں ایک لاش لائی گئی ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہوا۔

وہاں بیلہ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ میں پولیس چیک پوسٹ کانگی کے قریب جھاؤ کراس سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، ذرائع کے مطابق لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

دریں اثنا تمپ سے ایک ہاتھ بندی پرانی لاش ملی ہے، جس کا چہرہ مکمل مسخ ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق لاش دو سے تین مہینے پرانی معلوم ہوتی ہے جسکی شناخت ممکن نہیں، لوگوں نے لاش کو مقامی قبرستان میں دفن کردیا۔

گذشتہ روز ڈھاڈر سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے مشکاف اسٹیشن کے قریب سے نامعلوم الاسم شخص کی نعش برآمد کرکے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو سائبان سبی کے حوالے کردی گئی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو ناقابل شناخت قرار دے کر لاوارث دفنا دیا گیا ہے-

بلوچستان میں ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا اندراج تو کیا جاتا ہے لیکن ان کی شناخت کا کوئی مؤثر طریقہ کار دستیاب نہیں ہے۔