بلوچستان، ماہی گیروں کی سرگرمیوں پر 31 جولائی تک پابندی عائد

151

محکمہ فشریز اور کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بریڈنگ سیزن کی وجہ سے فشریز آرڈیننس 1971 کے سیکشن 6 کے تحت 1 جون سے 31 جولائی تک ہر قسم کی ماہی گیری پر پابندی عائد کردی، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فشریز اور بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فشریز آرڈیننس 1971 کے سیکشن 6 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے سمندری حدود، علاقائی پانیوں، سمندری نہریں، تمام ڈیم میرین اور اِن لینڈ سیکٹرز میں مچھلیوں کی بریڈنگ سیزن کی وجہ سے 1 جون 2024 سے 31 جولائی 2024 تک ہر قسم کی ماہی گیری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے محکمہ فشریز اور کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہر سال 1 جون سے 31 جولائی تک بریڈنگ سیزن کی وجہ سے بلوچستان کے سمندری حدود، علاقائی پانیوں، نہریں، ڈیمز اور اِن لینڈ سیکٹرز میں ہر قسم کی ماہی گیری پر سخت پابندی عائد کر دی جاتی ہے تاکہ مچھلیوں کی افزائش نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔