بالگتر: پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

383

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بالگتر سھاکی اسکول میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے دشمن کے کیمپ پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچستان کی آزادی تک دشمن فوج پر حملے جاری رہیں گے۔