بارکھان سے لاپتہ دو طالب علم بازیاب

169

بارکھان سے لاپتہ دو بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ بلوچستان کے ضلع بارکھان سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے سعید بلوچ اور حنیف بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، دونوں نوجوانوں کی بازیابی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردیا ہے-

پاکستانی صوبہ پنجاب کے اسلامک یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم شعبہ سوشل ورک کے گولڈ میڈلسٹ اور گریجویٹ حنیف بلوچ کو 4 جون کو ان کے آبائی شہر بارکھان سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبکہ گذشتہ دنوں ان کے بھائی سعید بلوچ کو بھی بارکھان سے پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا تھا-

بارکھان نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ طلباء کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرائی گئی تاہم آج دونوں نوجوان آج بازیاب ہوگئے ہیں-