ایران میں قید بلوچستان کے چالیس ماہیگیر سزا مکمل ہونے کے باوجود رہا نہ ہوسکے

134

ایران میں قید بلوچستان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے چالیس ماہیگیروں کو سزا مکمل ہونے کے باوجود رہائی نہ مل سکی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دس ماہی گیر لانچوں پر مشتمل چالیس کے قریب ماہی گیروں کو پانچ سال قبل ایرانی فورس نے تحویل میں لے لیا تھا اور انہیں میناب کی جیل منتقل کردیا تھا۔ ماہیگیروں کو ایرانی حکام نے تین سال کی سزا سنائی۔ جو دو سال قبل مکمل ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے ایرانی جیل میں قید ہے جبکہ ان کی سزا مکمل ہوگئی ہے۔ وہ بغیر سزا کے جیل میں قید ہیں۔

ماہیگیروں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے شیراز ولد بخشی، سکندر علی ولد محمد حسین ،مظفر ولد غلام مصطفی ،سلیمان ولد محمدحنیف ،غلام رسول ولد بورل ،مہربخش ولد عمربخش ،صمدولد گوریچ اور حسین ولد عبدالرزاق سمیت دیگر ماہی گیر شامل ہیں جبکہ پسنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں میں جلال احمد ولد ساحل، راشدعلی ولد وشدل اور سرتاج اور دیگر شامل ہیں۔

ماہیگیروں کے اہلخانہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ایرانی جیل میں قید ماہیگیروں کی رہائی کے لیئے حکومت ایران سے رابطہ کرکے ماہی گیروں کو رہائی دلائی جائے۔