آپریشن عزم استحکام کی زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے ۔ سرفراز بگٹی

322

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کی زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے-

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پیر کے روز کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور افواج کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ آپریشن عزم استحکام کی سب سے زیادہ ضرورت بلوچستان میں ہے بلوچستان میں امن و امان کا بڑا مسئلہ ہے-

وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے کہا پہاڑوں پر گئے عام بلوچوں کو دعوت دیتا ہوں، وہ، آئیں، انہیں گلے لگائیں گے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، ناراض بلوچوں سے بات چیت پر کمیٹی بنانے کیلئے مشاورت کر رہا ہوں، ذاتی طور پر اس بات پر کنفیوز ہوں کہ کس سے بات کریں۔

انہوں نے کہا جو لوگ شناختی کارڈ دیکھ کر قتل و غارت کر رہے ہیں ان سے بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں، بلوچستان میں آپریشن اور دیگر طریقہ کار بروکار لاتے ہوئے ریاست کی رٹ مستحکم کرنا پڑیگی-

انہوں نے صحافیوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ گذشتہ دنوں بی ایل اے کے ہاتھوں شعبان سے اغواء مغویوں کی بازیابی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔