اورماڑہ: سیکورٹی ادارے ماہیگروں کے زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں۔ ہدایت الرحمان بلوچ

130

گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اورماڑہ کا دورہ کرتے ہوئے مقامی ماہیگروں کے ہمراہ ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اورماڑہ میں دفاع اور سیکیورٹی کے نام پر ماہیگیروں کی زمینوں پر قبضہ کرکے ماہیگیروں کو عدم تحفظ و مایوسی کا شکار بنایا جارہا ہے. سیکیورٹی ادارے سب سے بڑے قبضہ مافیا بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کے نام پر اورماڑہ کےساحل پر بڑی بڑی دیواریں تعمیر کرکے ماہیگیروں کو ساحل سے جدا کرنا معاشی قتل کے مترادف ہے۔

ہدایت الرحمان نے کہا کہ اگر اورماڑہ پر قبضہ کرنے کا یہ سلسلہ بند نہیں ہوا تو ماہیگیروں کے ساتھ سخت ردعمل دینگے۔