آواران: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

160

بلوچستان کے علاقے آواران سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے ہونے والے شخص کی شناخت دل جان ولد اللہ بخش سکنہ تیرتیج کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو پاکستانی فوج نے آواران کے علاقے تیرتیج میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان جبری گمشدگی کے واقعات کے تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہے ہیں۔ گذشتہ ماہ مئی کے مہینے میں نوے سے زیادہ افراد کو فورسز نے جبری گمشدگی کی شکار بنایا ہے۔