‎بلوچستان: ایک ہفتے کے دوران ٹریفک حادثات میں، 23 افراد جانبحق، 1247 زخمی

79

‎ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران 868 ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں-

بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات و واقعات میں 23 افراد جانبحق 1247 افراد زخمی ہوئے، میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر (ایم ای آر سی) 1122 مرک بلوچستان کے جاری کردہ ہفتہ وار کارکردگی کے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی شاہراہوں پر روڈ 868 حادثات پیش آئے-

رپورٹ کے مطابق ان حادثات میں 1247 افراد زخمی جبکہ 23 افراد جانبحق ہوئے۔

میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر ایم ای آر سی 1122 مرک بلوچستان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق N (25) وندر لسبیلہ کے مقام پر روڈ کے 40 مختلف حادثات و واقعات درج ہوئے جن میں 56 افراد زخمی جبکہ 6 افراد جانبحق ہوئے۔

رپورٹ میں این 25 لکپاس مستونگ، قلات، باغبانہ خضدار، درکالہ خضدار، کڑاڑو خضدار، ٹیارہ لسبیلہ، وندر لسبیلہ، سرنان پشین، چمن۔ این 50 زیارت کراس پشین، نسائی قلعہ سیف اللہ، شنکئی قلعہ سیف اللہ، بدین زئی ژوب، مانیخو شیرانی۔ این 85 گدر سوراب۔ این 65 گوگورت کچھی، بختیار آباد سبی، کیٹل فارم جعفر آباد۔ این 70 مختیار لورالائی۔ این 25 خضدار۔ این 50 ٹراما ژوب کے اعداد و شمار شامل ہیں۔