پنجگور: مسلح حملے میں دو اے این ایف اہلکار زخمی

246

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایبٹی نارکوٹکس فورس کے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان میں جامع مسجد روڈ پر پیش آیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف دو اہلکار مسلح حملے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔