قلات: بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرلی

1346

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے اسکلکو میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ و حفاظتی چوکیوں پر حملہ کرکے کامیابی سے قبضہ کرلیا ہے اور دشمن کا اسلحہ گولہ بارود بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آج صبح علاقے میں پہنچنے والی دشمن اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جلد جاری کی جائے گی۔

خیال رہے گذشتہ رات دس بجکر 30 منٹ کے قریب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے بیک وقت قلات کے علاقے اسکلکو میں پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ سمیت اس کے حفاظتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

حملہ آور مرکزی کیمپ سمیت پوسٹس پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ آج صبح علاقے میں پہنچنے والی فورسز کی پیدل و بکتر بند گاڑیوں سمیت ہیلی کاپٹروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

قلات شہر میں مسلسل ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔