سبی میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

370

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 20 جون کو سبی کے علاقے ناڑی گاج میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا فورسز اہلکاروں کو 20 جون دوپہر کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ ریل گاڑی کو پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے اپنے مورچے میں گئے جہاں ہمارے سرمچاروں نے فورسز کے خالی پکٹ میں پہلے سے ہی دھماکہ خیز مواد نصب کردیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔