دکی میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ

442

بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں پاکستان فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

بعدازاں حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔