حب سے نوجوان جبری لاپتہ

364

بلوچستان کے علاقے حب سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب سے شہداد اسماعیل سکنہ حب چوکی امیر آباد کو پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق انہیں 9 فروری 2024 کو حب چوکی سے لاپتہ کیا گیا جس کے بعد اس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان واقعات کے خلاف لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے تربت میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جبری گمشدگیوں، جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کے قتل و دیگر انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف جولائی میں ‘بلوچ راجی مُچی’ کے نام سے اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے گذشتہ سال بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ کیا تھا جس کو علاقائی و عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی۔