جبری لاپتہ عبدالطیف بنگلزئی کے اہلخانہ نے تفصیلات تنظیم کو فراہم کردیئے ۔ نصرااللہ بلوچ

153

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ عبدالطیف بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالطیف بنگلزئی ولد بابو سفر خان 19 ستمبر 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ کابو سے مستونگ آرہے تھے کہ عبدالطیف بنگلزئی کو لاپتہ کردیا گیا اور اب تک انہیں عبدالطیف کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے خاندان پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیمی سطح پر عبدالطیف کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالطیف بنگلزئی پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔