تربت بجلی لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کا احتجاج

134

‎تربت، بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

شاہی تمپ فیڈر میں بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔

کیسکو کی جانب سے شاہی تمپ فیڈر میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج جمعرات کو علاقہ مکینوں نے ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردیا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں دشت، تمپ اور مند سے آنے والے گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

مظاہرین کے مطابق شاہی تمپ فیڈر میں کیسکو حکام کی زیادتیوں کے خلاف مجبورا ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دیا ہے ان کے مطابق فیڈر میں ہر دوسرے دن کہیں تار گرتی ہے تو کہیں فالٹ کے بہانے بجلی بند کی جاتی ہے۔

مظاہرین نے کہا عید کی رات تار گرنے کے بہانے بجلی پورا دن بند کی گئی جب کہ رات کچھ گھنٹے بحالی کے بعد اگلے دن دوبارہ بجلی کی فراہمی بند کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عید سے آج جمعرات تک شاہی تمپ فیڈر کو بغیرکسی وجہ مختلف بہانوں سے بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے کل بدھ کی رات 9 بجے پھر فیڈر بند کی گئی جو تاحال بند ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے انتظامیہ بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس وگرنہ شہری شدید احتجاج کرینگے-