تربت: ایک شخص پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

193

تربت سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت داد شاہ ولد عابد رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔ جو بلیدہ سلو کا رہائشی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو فورسز نے چار جون کو حراست میں لیا ہے جسکی تصدیق آج اہلخانہ کردی ہے۔

لواحقین کے مطابق مذکورہ نوجوان روزگار کے غرض سے تربت میں رہائش پذیر تھا، لواحقین کا کہنا ہے اہل علاقے کا کہنا ہے انہیں فورسز نے چار جون کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت بلیدہ زامران سے جبری گمشدگی کے شکار لواحقین بلیدہ سے مارچ کرتے ہوئے تربت میں دھرنا دئے اور انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے کے بعد دھرنا وقتی طور پر ختم کیا گیا۔

تاہم اب لواحقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تین دن میں لاپتہ افراد کی بازیابی کا وعدہ کیا جس کی بنیاد پر لواحقین نے دھرنا ختم کیا۔ مگر پانچ دن گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوا ہے۔

آج اس حوالے سے لواحقین کا ایک میٹنگ ہوا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اب جب تک ہمارے تمام لاپتہ افراد با حفاظت بازیاب نہیں ہوتے ہم دھرنے بھی دینگے اور تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک تمام لاپتہ افرا کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔