بولان: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

336

اتوار کی شب نامعلوم افراد نے بولان سے گذرنے والے گیس پائپ لائن کو دھماکے میں تباہ کردیا-

‏تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان، مچھ کوہ باش میں نامعلوم افراد نے 24 انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے دھماکے میں تباہ کردیا اور فرار ہوگئے-

‎واقعے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

‎یاد رہے کہ بلوچستان سے پاکستان کے دوسرے صوبوں کو گیس کی سپلائی کے لیے بچھائی گئی پائپ لائنوں کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اوران کی ذمہ داری بلوچ عسکری تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔

بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران قلات اور کوئٹہ میں گیس فیلڈز کی سیکورٹی پر تعینات فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔