بولان: غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں 12 سالہ بیٹی قتل

232

‎بولان میں ایک شخص نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کو قتل کردیا ہے-

بولان کے علاقے گیشتری میں 12 سے 13 سالہ لڑکی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم حاصل خان نے ساتھیوں کیساتھ ملکربیٹی کو قتل کیا-

اس دؤران ملزمان رب نواز نامی ایک لڑکے کو بھی قتل کرنے کی کوشش کررہے تھیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو بچا لیا ہے۔

ایس ایچ او مچھ نے بتایا لڑکے رب نواز کی گردن پر زخم کے نشانات موجود ہیں تاہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے-