بلیدہ: پاکستانی فوج کی گاڑی پر بم دھماکا

2275

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

کیچ کے علاقے بلیدہ، گِلی میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے راستے پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے فوج کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کے دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔

حکام نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلیدہ میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ مذکورہ علاقے میں اس سے قبل مختلف نوعیت کے حملوں میں فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔