بلوچستان بجٹ میں عوام کے مسترد شدہ شفیق مینگل کو 86 کروڑ دئیے گئے ہیں۔ سردار اختر مینگل

388

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان بجٹ میں عوام کے مسترد شدہ شفیق مینگل کو 86 کروڑ دئیے گئے ہیں۔جبکہ عوام کے منتخب ایم پی اے کو کچھ نہیں دیا گیا ۔

سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ فارم 47 کی حکومت بھٹو کے جمہوری پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسترد شدہ شخص کو بلوچ نسل کشی ‘ اجتماعی قبروں اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے کیلئے پیسے دئیے گئے ہیں ۔

اختر مینگل نے کہا ہے کہ اب اس ملک میں جمہوری عمل کے ذریعے ترقی کرنے کا یہی راستہ ہے ،اسے جاری رکھیں اور اس ملک میں جمہوریت کو مضبوط کریں ۔