گوادر: چار افراد پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

293

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوج نے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت طارق ولد مراد جان، حکیم ولد مجید، محمد وحید ولد علی محمد اور نصرت ولد عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے حوالے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق گذشتہ دنوں 23 مئی کو بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے ہنگلاج سے طارق ولد مراد جان اور حکیم ولد مجید کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے-

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے طارق ولد مراد جان اور حکیم ولد مجید کو فوری منظرعام پر لانے سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے-

دوسری جانب گوادر کے علاقے گئی ڈور سے پاکستانی فوج نے 22 مئی 2024 کو پاکستانی فوج نے محمد وحید اور نصرت کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

دونوں لاپتہ ہونے والے گوادر کے علاقے کلانچ کے رہائشی ہیں دونوں تیل کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔