گوادر: نیم مردہ حالت میں بازیاب شخص دوبارہ جبری لاپتہ

556

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت مسلم ولد محمد رحیم سکنہ دشت شولی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل پاکستانی فوج نے بھرے بازار میں لوگوں کے سامنے سے مذکورہ شخص کو حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کو دوہزار اٹھارہ کو جون کے مہینے میں حراست میں لیا تھا جس کو بعدازاں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اس وقت دوران قید شدید تشدد کی وجہ سے اس کا ایک گردہ ناکارہ ہوچکا تھا۔ اہلخانہ نے انہیں نیم مردہ حالت میں علاج کےلئے اسے کراچی منتقل کیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر پاکستانی فورسز نے انہیں حراست میں لیا ۔