گوادر میں باڑ کی ہر جگہ مخالفت کریں گے ۔ ہدایت الرحمنٰ بلوچ

268

گوادر سے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ گوادر کو سابق ادوار میں باڑ کے اندر کرنے کی کوشش کی گئی اُس وقت سیاسی کارکن کے طور پر مخالفت کی اب عوامی نمائندہ کے طور پر کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سابق ایم پی اے کی زمین پر کھدائی کیا گیا وہ کیوں خاموش ہیں؟ اگر کوئی میری زمین پر کسی قسم کی کدائی یا قبضہ کریں تو خاموش نہیں ہونگے ۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے کہ مولانا نے باڑ کی حمایت کی ہے کوئٹہ کے اجلاس میں باڑ کو ڈسکس ہی نہیں کیا گیا۔ کوئٹہ کے اجلاس میں میڈیکل کالج، میرین سائنس کالج اور کیڈٹ کالج کی ڈیمانڈ کرکے آیا ہوں ۔

ہدایت الرحمان نے کہاکہ پندرہ اور چالیس سال والے مجھ سے تین مہینے کا حساب چاہتے ہیں میں اُنہیں کہتا ہوں صبر کریں پانچ سال پھر حساب لیں۔ حمل کلمتی بتائیں کہ اُن کے پندرہ سالہ دور میں نوجوانوں کی لاشیں اورماڑہ کے جنگل میں گرائی گئی وہ چپ کیوں تھے؟ گوادر کے نوجوانوں کی لاشیں گرائی گئی تھی لسٹ شائع کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ حمل کلمتی کی ایک ویڈیو یا مذمتی بیان دکھائے جو انہوں نے گوادر کے نوجوانوں کے لئے جاری کی ہو اگر میرے دور میں اللہ نہ کرے ایسا ہوگا تو آپ میرا رویہ دیکھیں گے ۔میں میر صاحب اور ہر گوادر کے شہری کے لئے آواز آٹھاوں گا کسی سے انتقام نہیں لیں گے ۔