گوادر: مزید ایک شخص حراست بعد لاپتہ، ایک بازیاب

218

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فوورسز نے مزید ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جبکہ ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محسن بلوچ ولد رحیم بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو ساحلی شہر گوادر کے علاقے سربندن سے گذشتہ روز حراست میں لیا ہے۔

خیال رہے کہ گوادر میں گذشتہ ایک ہفتے سے آپریشن جاری ہے، ابتک فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

گذشتہ دنوں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں میں پانچ افراد کی شناخت سمیر ولد حمزہ، بلال ولد رضا محمد، درمحمد ولد کریم بخش، امیر ولد اسلم اور امان ولد جمعدار کے ناموں سے ہوئے تھیں۔

دوسری جانب 9 مئی کو گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نظام بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔