گوادر ماہیگروں پر تشدد کا واقعہ: ماہیگروں کا احتجاجی دھرنا

212

گوادر میں کوسٹ گارڈ کا مقامی ماہیگیروں پر تشدد کا واقعہ، ماہیگر و شہریوں نے احتجاجاً دھرنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوادر سمندر میں ماہیگری کے دؤران پاکستانی کوسٹ گارڈ کے تشدد سے دو مقامی ماہیگیر شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے ایکسپریس وے پر دھرنا دے دیا اور سڑک کو تمام تر ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے-

ماہیگیروں کے مطابق کوسٹ گارڈ بلاجواز شہریوں کو سمندر میں جانے سے روکنے کے لئے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے گوادر کے باسی اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے ماہیگیر ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں-

اس موقع پر تشدد کا نشانہ بننے والے ماہیگیر کے اہلیہ نے احتجاجاً گوادر جی ٹی کے دروازے پر تالہ لگاتے ہوئے بند کردیا ہے-

تشدد کا نشانہ بننے والے گوادر ماہیگیر کے اہلیہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانی کوسٹ گارڈ نے انکے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کو بلاجواز تنگ کیا اور بعد ازاں انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق انکے شوہر پہلے سے مریض ہیں جبکہ تشدد کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

گوادر مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک واقعے کا نوٹس نہیں لیا جاتا ماہیگیر اور گوادر کے شہری خواتین و بچوں کے ہمراہ اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھینگے اور تمام تر روڈ ٹریفک کے لئے بند رہیگا-