ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے مشینری کو نذر آتش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے نلینٹ کے قریب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے مشینری کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں اور لوڈر و ڈمپر سمیت دیگر سامان تباہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ مذکورہ واقعہ سے قبل بھی گوادر اور کیچ سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن کی زمہ داری سرگرم بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرچکے ہیں، تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔