گوادر باڑ کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی ایک روزہ کانفرنس منعقد کرے گی

182

گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی کل بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب میں میں ‘گوادر: میگا پروجیکٹ سے میگا جیل تک’ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کی باڑ لگانے کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں ایک دن بھر کی کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ کانفرنس اساتذہ، صحافیوں، وکلاء، سیاسی کارکنوں اور محققین کو اکٹھا کرے گی۔

اس حوالے سے بی وائی سی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ طاقتور قوتیں گوادر شہر کے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو استرے کی تار میں بُننا چاہتے ہیں تاکہ انہیں مسخر کیا جاسکے لیکن عوام کی قیمت پر ایسی سرمایہ کاری کامیاب نہیں ہوگی۔ گوادر میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرنے کے لیے کل کوئٹہ پریس کلب میں ہماری کانفرنس میں شامل ہوں۔

واضح رہے اس سے قبل گوادر باڑ لگانے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سمیت سماجی رابطوں کی سائٹ پر آگاہی مہم چلائی جاچکی ہے۔