کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

208

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ شب بلیدہ میں چوروں نے ایک دکان میں داخل ہوکر چوری کی کوشش تاہم دکان دار کی
مزاحمت پر اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

دکان دار کی شناخت باز محمد ولد بارکھا ساکن بارکھان کے نام سے کی گئی جس کے سینے میں ایک گولی لگی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

یاد رہے کہ بلیدہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں عام شھریوں کے لوٹنے کے درجنوں واقعات پیش آرہے ہیں
حتی کہ راہ چلتی عورتوں کے زیورات اتارنے اور موبائل فون چھین لینے کے کئی واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں۔